Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما و وزیر زراعت کاظم میثم کا ماہی پروری کو گھریلو صنعت بنانے کیلئےحلقہ دو سکردو کی اے ڈی پی میں خواتین کیلئے رکھی گئی سکیم کا سندس میں افتتاح

19 اپریل 2023

وحدت نیوز(سندس) ماہی پروری کو گھریلو صنعت بنانے کے لیے حلقہ دو سکردو کی اے ڈی پی میں خواتین کے لیے رکھی گئی سکیم کے پائلٹ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

 اس پروجیکٹ کے تحت کم آمدن والی خواتین سے درخواستیں طلب کرلی گئی اور محکمہ کی جانب سے قائم کمیٹی کی سکروٹنی، ویریفیکیشن اور فیزیبلٹی کے جائزہ کے بعد مختلف مقامات پر گھریلو صنعت کے طور پر ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے فش سیڈ، فیڈ اور دیگر معاونتوں کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی گئی۔

 اس سلسلے میں سندس میں دی گئی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔منسٹر ایگریکلچر و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم، ڈی ڈی فشریز حاجی مہدی اور دیگر افسران نے فش سیڈ کی سٹاکنگ کرکے باقاعدہ افتتاح کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree