Print this page

گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف پورا گلگت بلتستان سراپا احتجاج ہوگا، وزیر زراعت کاظم میثم

30 مئی 2022

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان اور رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی میں چار ارب کی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں بھی آٹھ ارب کی کٹوتی کی گئی ہے۔ پورا گلگت بلتستان اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہوگا۔

ایک بیان میں وزیر زراعت گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ جی بی کی آئینی اداروں میں نمائندگی نہ ہونے باوجود سبسڈی کا خاتمہ ریجن کو عدم استحکام کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم سبسڈی میں کمی یا ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ فوری طور واپس نہ لیا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔ چوہتر سالہ وفاداری کا صلہ سبسڈی کے خاتمے اور ترقیاتی بجٹ روک کر دیا جا رہا ہے، سبسڈی کے خاتمے اور ترقیاتی بجٹ میں کمی سے پاکستان کے دشمن خوش ہوں گے۔ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں کہ گلگت بلتستان کے عوام میں مایوسی پھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree