شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیاں ملک میں بیرونی مداخلت کا شاخسانہ ہے ، آغا سید علی رضوی

24 مئی 2022

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی صوبائی و ضلعی کابینہ کا اجلاس آج صوبائی صدر آغا علی رضوی کی صدارت میں ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی , بم دھماکے اور شیعہ جوانوں کی ماورا ئےعدالت جبری گمشدگیوں کی نئی لہر کو بیرونی مداخلت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا-

 شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر وطن عزیز میں امریکی مداخلت, شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی ,گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کے خلاف اور سانحہ اٹھاسی سے لیکر سانحہ پشاور تک بے گناہ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 12 جون 2022 کو یادگار شہداء پہ استحکام پاکستان اور عظمت شہداء کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا-

 صوبائی اور ضلعی کابینہ نے نو منتخب چیئر مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو مبارک باد دی اور بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی بابصیرت قیادت میں منظم ہوکر چلنے کا تجدید عہد کیا-22 مئی یوم تاسیس امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مناسبت سے شوریٰ عالی کے رکن کاچو زاہد علی خان نے آئی ایس او کی تاریخ اور قومی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی -شرکاء نے امامیہ طلباء کو جدوجہد کے پچاس سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی- شہید ڈاکٹر محمد نقوی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا-

شرکاء اجلاس نے صوبائی کابینہ کے رکن فدا حسین شمیم کو ان کی والدہ گرامی کی رحلت پہ تعزیت پیش کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی- آخر میں سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی-



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree