ایم ڈبلیوایم کی کوششوں کی بدولت گمبہ سکردو سب ڈویژن کے قیام کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا ہوگیا، عوام کاخراج تحسین

21 مئی 2022

وحدت نیوز(سکردو) سب ڈویژن گمبہ سکردو کے اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے دست مبارک سے باقاعدہ افتتاح کیا۔

 اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم، ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی ، معززین علاقہ و دیگر علماء کرام ساتھ تھے۔اس تقریب میں عمائدین علاقہ، مذہبی ،سیاسی، سماجی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گمبہ سکردو سب ڈویژن گلگت بلتستان کا سب سے خوبصورت سب ڈویژن ہیں، یہاں ملکی سطح پر مشہور و معروف تفریحی سیرگاہیں بھی اسی میں واقع ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سب ڈویژن کے قیام میں صوبائی حکومت، ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بالخصوص ایم ڈبلیوایم کا اہم کردار ہے۔ اور آج اللّٰہ کے فضل سے باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن کے قیام سے یہاں کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر ہر قسم کی سہولیات میسر ہونگی اور ان کے مسائل یہاں حل ہوں گے۔عوام نے سب ڈویژن کے قیام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کی خصوصی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree