Print this page

گلگت بلتستان کونسل کا تعارفی اجلاس، ایم ڈبلیوایم رہنما و رکن کونسل شیخ احمد علی نوری کی شرکت

26 جنوری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)گلگت بلتستان کونسل کا تعارفی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت ،کونسل کے طریقہ کار اور کونسل ممبران کے ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں علاقے کی محرومیت کو دور کرنے اور علاقے کے آئینی ایشوز کو حل کرنے پر زور دیا گیا نیز علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران نے بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ متوقع میٹینگ میں عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے اور دیگر اہم ایشوز کو اٹھانے پر زور دیا گیا۔

کونسل اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری اور دیگر جی بی کونسل کے اراکین سمیت سیکرٹریٹ کے تمام آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے گلگت بلتستان کونسل اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree