حسین ابن علی علیہما السلام نے عزت سے جینے اور ذلت برداشت نہ کرنے کا درس دیا ہے، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی

29 ستمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے سکردو حسینی چوک پر اربعین کے عزاداروں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حسین ابنِ علیؑ نے ہمیں عزت سے جینے کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں باہر سے تشریف لانے والے سیاحوں کا احترام جتنا مقامی لوگوں پر فرض ہے اسی طرح سے آنے والے مہمان، انتظامیہ، بیوروکریٹس اور سیاحوں کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی تہذیب و ثقافت اور یہاں کے مذھبی اور مقامی اقدار کا خیال رکھیں کیونکہ گلگت بلتستان ایک مذھبی علاقہ ہے۔

انہوں نے سانحہ غواڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات اور صلح و صفائی کے بعد حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا یہ امن معاھدے کے منافی ہے۔ اور غواڑی کے شیعہ کہاں مجلس برپا کریں اور کہاں جلوس نکالیں یہ ان کی مرضی ہے کوئی انکو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا ہے اور جلوس کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ جلوس کے لیے کسی قسم کے پرمٹ کے ہم قایل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکتب امام حسین اور مکتب عاشورا خود ایک درسگاہ ہے ایسے میں جی بی یونیورسٹیز میں یوم حسین پر پابندی ناقابل فہم ہے۔ ہم تو سوچتے تھے حسین سب کا ہے لیکن کچھ لوگ مصر ہیں اس بات پر کہ حسین تمہارا ہے ہمارا نہیں۔بلتستان یونیورسٹی کے حالیہ واقعات کے بارے میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وی سی صاحب یہاں کے اقدار، طلاب اور طالبات کا احترام کرے اور یونیورسٹی میں اصولوں کی رعایت کرے ورنہ رعایت کرانا ہمیں خوب آتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree