Print this page

ترقیاتی منصوبوں کے اجراء پر کواردو کے عوام مجاھد ملت آغا علی رضوی اور کاظم میثم کے شکر گزار ہیں،عمائدین کواردو

14 ستمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) عمائدین و سرکردگان موضع سترانگدنگموں کواردو حاجی علی اکبر علی، حوالدار محمدحسن، فداحسین خیروی، محمد الیاس، خیبر علی، محمد انور، نثار حسین، کاچو فدا علی، محمد حسن ندیم، حاجی بشیر غلام رسول سلیم سیمت دیگر جوانوں کی وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم کے گھر آمد، کواردو قمراہ روڈ کی میٹلنگ اے ڈی پی میں شامل کرنے پر اظہار تشکر، کواردو روڈ کی میٹلنگ کی توسیع سمیت دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 کواردو دریائی زد میں آنے والے علاقے پر حفاظتی بندھ کی سکیم کو اے ڈی پی میں رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ حالیہ کٹاو کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار کو فوری طور پر دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے بندھ باندھنے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے تاریخ ساز سکیمیں لا رہی ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree