Print this page

غازی آباد کے عوام وعمائدین نے ایم ڈبلیوایم کے امیدوارکاظم میثم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

13 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے ،حلقے کے مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے محمد کاظم میثم کی مسلسل حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم غازی آباد پہنچے جہاں علاقہ عوام اور عمائدین کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر علاقہ عوام وعمائدین نے کاظم میثم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔

عمائدین غازی آباد کی جانب سے اعتماد کے اظہار اور حمایت کے اعلان پر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار کاظم میثم نے شکریہ کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کامیاب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاؤں گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree