Print this page

مذاکرات کا مطلب طالبان کو خون ریزی کا مذید موقع فراہم کرنا ہے،علامہ ہاشم موسوی

07 فروری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتما م نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بی بی سکینہ ؑ کے روضے کی بے حرمتی ،پشاورمیں ا مام بارگاہ پر بلاسٹ اور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے ساتھ ناکام مذاکرات کی پر زور مذمت کی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بی بی سکینہ ؑ کی روضے کی بے حرمتی در حقیقت اسلام قرآن اور آل رسول ؐ کی بے حرمتی ہیں۔ اور بے حرمتی کرنے والے افراد مسلمان نہیں ہو سکتے۔ان دہشتگردو ں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کا اسلام سے تعلق نہیں ہو سکتااور انہوں نے ایسی حرکت کر کے در حقیقت اپنے ناپاک چہرے سے اسلام کا لبیل کو ہٹا دیا اور بے دینی اور استعماری ایجنٹ کو آشکار کیا ۔انہوں نے پشاور امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کی مذاکرات کی پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کا ڈنڈھورا پیٹا جا رہا ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کی کاروائیاں پشاور سمیت پورے پاکستان میں جاری ہے اسی سے اس مذاکرات کی حیثیت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ یہ مذاکرات صر ف ٹوپی ڈرامہ ہے ۔در حقیقت اس مذاکرات کے پیچھے دہشتگردوں کو مزید اور بھر پور خون ریزی کرنے کیلئے فرصت فراہم کی جارہی ہے۔ چونکہ دہشتگردوں کے اصل سرغنہ امریکہ، اسرائیل اور انکے بعض ایجنٹ اسلامی ممالک ہیں لہذا اصل اختیار دہشتگردوں کے ہاتھوں نہیں اور نہ ہی انکے جانب سے مقرر شدہ نمائندوں کے ہاتھوں میں ہے ۔لہذا اس مذاکرات کو ناکامی ہو گی چونکہ مذاکرات اصل اختیار رکھنے والے افراد کے ساتھ نہیں ہو رہی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو بحیثیت ایک ملک اپنے ریڑھ کو نافذ کرنے کہ ضرورت ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میں ساٹھ ستر ہزار شہریوں کے قاتل میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ملی اگر بعض افراد کو کچھ دنو ں کیلئے گرفتار بھی کیءں جاتے ہے تو انہیں بعد میں حیلو بہانو ں کے ذریعے آزاد کر دیے جاتے ہیں۔اور خصوصاً کوئٹہ میں اے ٹی ایف جیل سے گزشتہ ادوار میں دہشتگردوں کی فرار کا ڈرامہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کینٹ ایریاجہا ں پر ،پرندہ بھی حکام اعلیٰ کے اجازت کے بغیر پر بھی نہیں مار سکتا اور جیل کے کسی تالے کے ٹوٹنے اور دیوار کے سوراخ ہونے کے بغیر دہشتگردوں کے فرار خارج از امکان ہیں لیکن حکومت عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے مذکورہ دہشتگردوں کے فرار کا ڈنڈھورا پیٹا جو سب کیلئے واضح ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree