Print this page

مہنگائی میں پسے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ارباب لیاقت علی ہزارہ

30 جنوری 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے سے ہی دن بدن بڑھتی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

 انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی امداد پر چلنے والی تیرہ جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت نے چند ماہ میں اتنی مہنگائی کی ہے، جتنی تئیس سال میں نہیں ہوئی تھی۔ ملک پر قابض حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو چلانے کیلئے نہیں، بلکہ اپنے ذاتی مسئلے ٹھیک کرنے کیلئے حکومت میں آئی ہے، انہیں عوام اور انکے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کی معیشت تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب پاکستانی عوام پر ڈالنے کے بجائے استعفیٰ دیں اور شفاف الیکشن کی طرف جائے تو ملک کو بچایا جا سکے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree