Print this page

مجلس وحدت مسلمین ایک الہیٰ تنظیم ہے ہمیں اپنی اور کارکنوں کی خود سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، علامہ مقصود ڈومکی

18 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی دفتر بمقام کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری تنظم علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الہیٰ تنظیم ہے ہمیں اپنی اور کارکنوں کی خود سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے یونٹس میں نماز جماعت دعا توسل وکمیل درس اخلاق کے خصوصی پروگرامز رکھنے ضروری ہیں۔

 مزید کہا تنظیم سازی یونٹس تک صیح طریقہ سے کرنا نہایت ضروری ہے اجلاس میں اضلاع میں تنظیم سازی اور محرم الحرام کے حولے سے عزاداری سیل ضلعی سطحوں تک جلد از قائم کئے جائیں ۔عشرہ محرم الحرام کے دروان جہاں پر عزادری و مجالس کے مسائل درپیش ہیں انتطامیہ سے مل کر  حل کرنے کی کوشش کی جاےگی جلد صوبائی کابینہ کے کچھ اراکین کے ساتھ مل کر اضلاع کے دورہ جات کئے جائیں گے اور ضلعی شوری کے اجلاس اور ضلعوں کی سطح پر الیکشن کا انعقاد اور کچھ شعبہ جات کی صوبائی کونسلز بنائیں گئی آیندہ میٹنگ میں شعبہ جات اپنی کار کردگی تحریری شکل میں پیش کرینگے ۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت جعفری، صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی ، صوبائی نائب صدر مجلس علماء شیعہ بلوچستان مولانا ذوالفقار علی سعیدی  ،سیکرٹری تبلیغات مولانا عبد الحق جمالی ،سیکرٹری تعلیم مولانا ابرارعمرانی، سیکرٹری تنظیم حسن ظفر شمسی ،سیکرٹری ایمپلائز برادر غلام حسین ،سیکرٹری میڈیا سید عبدالقادر شاہ ،سیکرٹری جوان برادر مومن علوی ،سیکرٹری عزاداری سیل برادر محمد نواز گولہ ،آفس سیکرٹری سید عباس زیدی نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree