Print this page

مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کی تنظیم نو مولانا شیخ علی حسنین صدر اور مولانا شیخ ذوالفقار علی سعیدی نائب صدر منتخب

07 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی صدرعلامہ سید حسین عباس گردیزی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کی ضرورت و اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ۔ شرکاء نے مجلس علماء شیعہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت اور تائید کی ۔

اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے صدر کے عہدے کے لیے جناب مولانا شیخ علی حسنین صاحب کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نائب صدر جناب مولانا شیخ ذوالفقار علی سعیدی صاحب کو منتخب کیا گیا اجلاس میں علامہ سید محمد ہاشم موسوی،علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ برکت علی مطہری اور علامہ سید ظفر عباس شمسی نے بطور خاص شرکت فرمائی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree