Print this page

طالبان نواز ایچ ڈی پی سربراہ عبدالخالق ہزارہ کو افغانستان میں سینکڑوں نمازیوں کے قتل عام پر شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، ارباب لیاقت علی ہزارہ

15 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں مسلسل شیعہ نسل کشی کے واقعات تشویش ناک ہیں، ایک ہفتے کے اندر اندر دو خوفناک سانحات میں سینکڑوں نمازی بے دردی کے ساتھ شہید کردیئے گئے ہیں۔ طالبان حکومت نے افغان اقوام کے تحفظ کے جو دعوے کیئے تھے سب کے سب خاک میں ملتے نظر آرہے ہیں۔قندوز کے بعد آج قندھار کی نماز جمعہ کے اجتماع میں دہشت گردی حملے میں اب تک 42 سے زائد نمازیوں کے شہید اور 80 کے قریب نمازیوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی فاشسٹ جماعت کے سربراہ نے ایک ماہ قبل اپنے ایک بیان میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خطے کے امن خصوصاً افغانستان میں استحکام کی ضمانت قرار دیا تھا، گذشتہ 8 روز میں دو وحشت ناک خودکش حملوں اور ان کے نتیجے میں 150کے قریب بے گناہ شیعہ نمازیوں کے بہیمانہ قتل عام کے باوجود کیا ایچ ڈی پی کے سربراہ اپنی طالبان نوازی پر قائم رہیں گے۔ انہیں اپنے اس موقف پر آج شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree