ایم ڈبلیو ایم رہنما شبیر ساجدی کی سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت

19 جنوری 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہو کہا ہے کہ لطیف آفریدی اپنے عہد کے ایک منظم رہنماء، ممتاز قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار تھے۔ وہ ایک ہمدرد و شفیق انسان تھے، ان کی زندگی خطرات و رکاوٹوں سے بھری پڑی تھی۔ پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے پختون انہیں قدر کی نظر سے دیکھتے تھے۔ لطیف آفریدی ہمیشہ داخلی و خارجی دباو اور دہشتگردی کے خلاف سینہ تان کر کھڑے رہتے تھے، انہوں نے سابقہ فاٹا خصوصاً کرم کے تنازعات کے حل کیلئے شب و روز محنت کی۔ اللہ تعالیٰ لطیف آفریدی کے درجات بلند  فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم طبقے کے حقوق کے محافظ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے، پولیس اور دیگر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے جس بے رحمی کے ساتھ انکا قتل ہوا اس سے تمام ادارے زیر سوال ہیں۔ ہائی کورٹ بار روم میں قتل ہونا لمحہ فکریہ ہے، اس سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتل کو کیفر کردار تک پہنچا کر کرار واقعی سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree