Print this page

مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہری پور اور پشاور میں امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد

05 جون 2021

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہری پور اور پشاور میں امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد کیا گیا، جس سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امام خمینی (رہ) کی سیاسی اور سماجی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہری پور سٹی میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کے معززین اور علماء نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پشاور میں بھی برسی امام خمینی (رہ) کا پرگرام ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسن، صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری اور کارکنوں نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree