کالعدم جماعتوں کے پیشہ ور قاتل اس طرح دندناتے پھر رہے ہیں جیسے ان کو قتل و غارت کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہو،علامہ وحید کاظمی

16 ستمبر 2020

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا شکار کیا جارہا ہے۔ملک میں شیعہ نسل کشی کی منظم منصوبہ بندی کا آغاز ملک و قوم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔کوہاٹ میں ایک ہفتے کے دوران تین شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ اسی طرح پارہ چنار میں ایف سی کے دوشیعہ اہلکاروں کورواں ماہ شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے پیشہ ور قاتل اس طرح دندناتے پھر رہے ہیں جیسے ان کو قتل و غارت کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہو۔ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے میں ان نام نہاد علما کا غیر معمولی کردار ہے جو علمی و تاریخی اختلافات کو نزاع میں بدل کر ملک کے گلی کوچوںکو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ عالم اسلام کے تمام مسالک کے مابین فروعی اختلافات موجود ہیں اور ان پر علمی مباحث کا سلسلہ چودہ سوسالوں سے جاری ہے۔اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہی ہیں۔ تمام مسالک کے علما کو توپوں کا رُخ ایک دوسرے کی طرف کرنے کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور ملی وحدت کے فروغ کے لیے بابصیرت اور حکیمانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عناصر مذہب کے نام پر اشتعال انگیز تقاریر کر کے سادہ لوح افراد کو ہتھیار بنانے میں مصروف ہیں وہ سعود و یہود کے ایجنٹ ہیں۔ان کا مقصد اسرائیل و کشمیر جیسے حساس موضوعات سے پاکستانی عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر ملک و قوم کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اگر ان کو لگام نہ دی گئی تو یہ ملک و قوم کی سالمیت و بقا کے لیے سنگین خطرہ بن جائیں گے۔پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف طویل اور صبر آزما جنگ جیتنے کے لیے ستر ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں۔ آج عالمی اسکتباری طاقتوں نے اس جیتی ہوئی جنگ کو ناکام بنانے کے لیے اپنے تنخواہ داروں کو ایک بار پھر میں میدان میں اتار دیا ہے۔پاکستان کے تمام طبقات نے مل کر ملک و قوم کے ان دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جانثاراں صحابہ کی عظمت و حرمت اپنی جانوں سے بڑھ کر عزیز ہے۔ملت تشیع میں کسی کے مقدسات کی توہین جائز نہیں۔ جو لوگ ملت تشیع پر من گھڑت الزامات لگا کر ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں ان کا ایجنڈا صیہونی و نصرانی طاقتوں کی شاطرانہ چالوں کو کامیاب کرنا اور ان کے ناپاک عزائم کو تقویت دینا ہے۔ جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف تھے آج انہی کے پیروکار مستحکم اور خوشحال پاکستان کے راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ اس وطن کو شیعہ سنی عوام نے مل کر بنایا تھا ہم ہی اس کا مضبوط دفاع ہیں۔

انہوں نے کہا قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ ہر وہ شخص قانونی کے اعتبار سے قابل گرفت ہے جوشدت پسندی کی ترغیب دے کر ملک کو انتشار کی دلدل میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ایسے افراد کو قانون کے شنکجے میں کسنا ہو گا جوملک میں فرقہ واریت کی آگ سلگانے کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree