ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ ٹارگٹ کلنگ ازخودنوٹس کیس کی تیسری سماعت، ایم ڈبلیوایم کی پیش کردہ رپورٹ پر آئی جی سے تفصیلات طلب

13 ستمبر 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈی پی او ڈیرہ کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسترد کردیاہے، یاد رہے کہ پہلی پیشی پر جو رپورٹ پیش کی گئی آج دوباہ وہی رپورٹ پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ بار بار پیش ہو رہی ہے مجھے جامع رپورٹ اور لائحہ عمل چاہیے،شہدا کے وکیل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپ سپاہ صحابہ کی حمایت سے کاروائیاں کر رہے ہیں الیاس گروپ ڈیرہ سٹی میں کاروائیاں کر رہا ہے اور اقبال گروپ پروآ میں کاروائیاں کر رہا ہے لیکن انتظامیہ نے کوئی بھی خاطر خواں یا سنجیدہ کاروائیاں نہیں کی کہ جس کا مثبت نتیجہ نکل سکے۔سماعت کے دوران وکیل نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ جس میں شہدا کی ایف آئی آراور باقی تفصیلات موجود ہیں سپریم کورٹ میں پیش کی جس کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی کے پی کے کو بجھوا کر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree