Print this page

بلدیاتی انتخابات سے فرار راہ حل نہیں،15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے،علی حسین نقوی

13 جنوری 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔سیاسی یتیم نوشتہ دیوار شکست کے خوف سے انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے فراری چند سیاسی جماعتوں کو اپنی شکست کاخوف ہے، بلدیاتی انتخابات سے فرار راہ حل نہیں۔کراچی اور حیدرآباد کے عوامی مسائل کا حل صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات اور اقتدار اور اختیار کی نچلی سطح پر منتقلی ہی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree