Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی کا سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

21 نومبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقا ل پر اظہار افسوس و تعزیت ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماں کا فراق اولاد کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں ، انسان دعاؤں کی ایک مضبوط چھاؤں سے محروم ہوجاتا ہے،اس عظیم سانحے پر ہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور غم ذدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree