Print this page

عوام کی خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لیا ہے، متفقہ امیدوار ایم ڈبلیوایم پی ٹی آئی علامہ مقصود ڈومکی

04 فروری 2024

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ عوام ایم ڈبلیو ایم کے نمائندوں کو ووٹ دے۔ یہ بات انہوں نے حلقہ این اے 193 شکار پور کی گاؤں قادر بخش وگن میں کارنر میٹنگ کے موقع پر گاؤں کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے گاؤں قادر بخش وگن میں سید معشوق علی شاہ کی اوطاق پر کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماضی میں ہمیشہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو ووٹ دیا ہے، پہلی بار مظلوموں اور غریبوں کی خدمت کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے مجھے آپ کے حلقے این اے 193 شکارپور پر ٹکٹ دیا ہے۔ آپ اس بار اس خادم پر اعتماد کرکے ووٹ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ جب ہم اقتدار میں نہیں تھے تب بھی ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر سید معشوق علی شاہ نے کہا کہ ووٹ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی کی امانت ہے۔ 8 فروری کو خیمے پر مہر لگا کر کامیاب کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree