Print this page

جماعت اسلامی کے وفدکی ایم ڈبلیوایم سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی سے ملاقات، فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

16 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی سندھ کے زیر 19 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم کراچی میں غزہ کی صورتحال پر فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

 اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ایم ڈبلیو ایم کےرہنما علامہ مبشرحسن ،علامہ حیات عباس نجفی اوردیگر بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree