Print this page

ملک اقرار حسین نے سید زین رضا کو ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ عزاداری ونگ کا صدر نامزد کردیا

09 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی نےایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی صاحب کی مشاورت سے برادر زین رضارضوی کو صدر ایم ڈبلیوایم عزاداری ونگ صوبہ سندھ نامزد کردیا ہے ۔ مرکز سےان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ زین رضا رضوی ایم ڈبلیوایم کے پرانے اور محنتی ورکرز میں شمار ہوتے ہیں، اس سے قبل وہ ضلع وسطی اور کراچی ڈویژن میں مختلف عہدوں پر فرائض باحسن وخوبی انجام دے چکے ہیں، امید ہے وہ یہ اہم ذمہ داری بھی بطریق احسن انجام دیں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree