Print this page

حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی غلامی کے بعد دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے، علامہ باقرعباس زیدی

04 مئی 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے ضلع کرم کے علاقے  تری منگل میں اسکول میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ اور 7 اساتذہ کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، پاراچنارمیں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں ، بےگناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان ہے،

حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی غلامی کے بعد دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے، خانوادہ شہداء کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree