Print this page

پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سندھ علی حسین نقوی کا دورہ حیدرآباد، ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی اشتراک عمل کا فیصلہ

11 اپریل 2023

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کا صوبائی رہنما محمود الحسن ، آغا ندیم جعفری اور الفت عالم کربلائی کے ہمراہ دورہ حیدر آباد، ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد کی نئی کابینہ سے ملاقات ، تنظیمی فعالیت ، سیاسی حکمت عملی و دیگر امور پر اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

بعد ازاں ایم ڈبلیوایم اور پاکستان تحریک انصاف حیدر آباد کا ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں باہمی اشتراک عمل پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پرپی ٹی آئی حیدر آباد کے ڈویژنل صدر ریحان راجپوت ، وائس چیرمین سلمان،ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات نصرت اقبال سینیئر نائب صدراسامہ موجود تھے۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے سید وقار زیدی، نائب صدر سید شجاعت حسین نقوی، سیکرٹری سجاد علی خان، سیکرٹری عزاداری سیل سید ثمر عباس زیدی، میڈیا سیکرٹری  سید طفر عباس نقوی،  رابطہ سیکرٹری  ایم جمن سولنگی شریک تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree