Print this page

مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ ضلع جیکب آباد کےزیر اہتمام استقبال ماہ رمضان المبارک سیمینار

06 اپریل 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام استقبال ماہ رمضان المبارک سیمینار منعقد ہوا سیمینار میں ضلع بھر سے اراکین علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

 سیمینار سے صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطھری نے خطاب کیا اس موقع پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں اس ماہ مبارک رمضان میں تبلیغات کو وسیع کیا جائے، اس ماہ رمضان المبارک میں پسماندہ علاقوں میں دین کی تبلیغ کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہونگی، جبکہ اس منعقدہ استقبال ماہ رمضان المبارک سیمینار میں وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی، جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی نے بھی شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree