Print this page

عصر حاضر میں امام مہدیؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی واجب ہے، علامہ مختار امامی

08 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو امام مہدی علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں امام مہدیؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے، امامؑ کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے، امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے، آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام مہدیؑ ہی عالم بشریت کے لئے نجات دہندہ ہیں، آج امت مسلمہ جس زوال و ذلت کا شکار ہے اس کا بنیادی سبب اس فکری تربیت کا فقدان ہے جس کا درس آل رسول علیھم السلام کے گھرانے نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر مذاہب کا بھی اس حقیقت پر کامل یقین ہے کہ جب دنیا گناہوں سے بھر جائے گی تو ایک نجات دہندہ کی آمد ہوگی، مسلمانوں کے اس عقیدے کو غیر مسلموں کی طرف سے بھی تسلیم کیا جانا اس کے سچا ہونے کی ایک دلیل ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree