Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی کے وفد کی علامہ مبشرحسن کی زیر قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات

18 فروری 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے پولیٹکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں ڈویژنل رہنماء مولانا ملک غلام عباس، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کاظم عباس، ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی شامل تھے۔

 اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی اور کیو حاکم بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree