Print this page

منی بجٹ پیش کرنے کے بجائے حکومت کولوٹا گیا قومی خزانہ والے وطن لانے اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے،علی حسین نقوی

20 جنوری 2023

وحدت نیوز(کراچی) حکومت کا 150 ارب سے زائد کا منی بجٹ لانے پر غور۔مجلس وحدت مسلمین کا اس عوام دشمن اقدام پر تشویش کا اظہار، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ منی بجٹ جہاں غربت اور مہنگائی میں پستے ہوئے مظلوم غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور پہاڑ توڑے گا وہیں ملک میں موجود صنعت کار اور کاروباری طبقات کی پہلے سے ہی ٹوٹی ہوئی کمر کو مزید توڑنے کا سبب بنے گا۔تیزی سے بند ہوتی ہوئی صنعتوں کے باعث بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے منی بجٹ آنے کے بعد مزید صنعتیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ بے روزگاری کا ایک طوفان ہے جس سے غریب عوام مزید بدحال ہوگی۔ منی بجٹ پیش کرنے کے بجائے حکومت کواپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ممکنہ منی بجٹ کو بھرپور طور پر مسترد کرتے ہیں اور اسے غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف سمجھتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree