Print this page

قائداعظم کی تعلیمات کی پیروی کے بجائے ہمارے حکمران ریاست سے زیادہ سیاست بچانے اور ملکی مفادات پر اپنے مفاد کو مقدم سمجھتے ہیں، نوید علی شاہ

26 دسمبر 2022

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے اور غریب عوام کا معیار زندگی بلند ہو،افسوس یہاں اس کے برعکس امیر امیر سے امیر تر ہورہے ہیں اور غریبوں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں،آج کے سیاسی لیڈرز ریاست سے زیادہ سیاست بچانے اور ملکی مفادات پر اپنے مفاد کو مقدم سمجھتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree