Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما مولانا ملک غلام عباس کے جواں سال بھائی نائب سالار ماتمی سنگت الحسینؑ ملک اسدرضا کے انتقال پر قائدین وحدت کا اظہار افسوس

14 نومبر 2022

وحدت نیوز(کراچی ) رہنما مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن مولانا ملک غلام عباس کے چھوٹے جواں سال بھائی سالار ماتمی سنگت الحسینؑ  کے نائب سالار ملک اسد رضا اچانک خالق حقیقی سے جاملے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی ، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری اور دیگر رہنماؤں نے مولانا ملک غلام عباس صاحب سے ان کے جواں  سال بھائی کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہاکہ جواں سال کی موت کا غم اہل خانہ کیلئے بہت سنگین ہوتا جسے برداشت کرنا کیلئےبھی صبر یعقوب ؑ کی ضرورت ہوتی ہے، خدا وند متعال ملک اسد رضا کی جانگزاررحلت پر تمام پسماندگان کوامام حسینؑ کے شہزادہ علی اکبرؑ کے جنازے پر کیئے گئےصبر کے صدقے صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحوم کو جوار شہدائے کربلا ؑ میں محشور فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree