Print this page

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں،علامہ مبشرحسن

25 نومبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ
کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز امام بارگاہ علی اصغر ، فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی کے سامنے سے دن دھاڑے فیملی سے اسلحے کےزور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،پولیس اوررینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree