ملک کے غریب اور پسے ہوئے عوام اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں اور حکمران عوام کو صرف طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں، علامہ مبشرحسن

02 اکتوبر 2021

 

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ صوبائی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کی نااہلی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے۔نااہل حکمران ملک و قوم کے لئے بوجھ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین سال میں عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والی جماعت ایک روپیہ بھی واپس قومی خزانے میں جمع نہ کرواسکی، لٹیرے عدالتوں کی آنکھوں میں دھول جھوک کر بیماریوں کے بہانے ملک سے فرار ہوگئے۔ملک کے غریب اور پسے ہوئے عوام اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہےاور حکمران عوام کو صرف طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree