سندھ کے مختلف اضلاع میں واپڈا کی جانب سے دوران مجالس لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمرزکی عدم فراہمی قابل مذمت اقدام ہے، علامہ باقرعباس زیدی

12 اگست 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے سندھ کے مختلف اضلاع میں دوران عشرہ مجالس عزا بجلی کی لوڈشیڈنگ اور واپڈا کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال ٹرانسفارمرز کی عدم فراہمی کی اطلاعات پر تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ شیدی محلہ امام بارگاہ ماتلی، امام بارگاہ ملاح ٹنڈومحمد خان،سبحان کالونی ٹنڈوالہیار ،جمن شاہ امام بارگاہ ٹنڈو طیب،کامل شاہ امام بارگاہ ٹنڈو علی محمد ، ورکشاپ امام بارگاہ ضلع سانگھڑ میں دوران مجالس بجلی کی عدم فراہمی کسی بھی نا خوشگوار سانحے کا سبب بن سکتی ہے ۔

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسینؑ کو سہولیات کی فراہمی حکومت اور عوامی اداروں کا فرض اولین ہونا چاہئیے، لیکن افسوس اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ہمارے وطن عزیز میں نواسہ رسول ؐ کی یاد منانے والوں کواذیتیں فراہم کی جاتی ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع سے رات کو مجالس عزا کے دوران لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی باعث تشویش ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملت جعفریہ نے 3 دہائیوں میں ہزاروں عزاداروں کی قیمتی جانوں کی قربانی پیش کی ہے، سکیورٹی خدشات کے باوجود دوران عزاداری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کوئی متبادل سہولت فراہم نہ کرنا واپڈا کی نااہلی اور عزاداروں کی جانوں سے کھیلنے کی دانستہ سازش معلوم ہوتی ہے ۔ سندھ حکومت اس شکایت کا فوری نوٹس لے اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کی جان ومال کا تحفظ بھی یقینی بنائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree