Print this page

سیاستدانوں کے بیرون ملک جاکر علاج کروانے پر پابندی عائدکی جائے،عوام کو صحت کی یکساں سہولیات فراہم کی جائیں ، علامہ عبدالخالق اسدی

11 جولائی 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنان اور عمائدین کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کبھی حکومت کی ترجیح نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہو یا پیپلز پارٹی سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے پر کسی نے غور نہیں کیا ،گڈ گورننس کی مثال پنجاب میں صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی غریب عوام علاج معالجہ کو ترس رہے ہیں جبکہ شہباز شریف اپنے شوق پورے اور کمیشن کی غرض سے ایک کے بعد ایک پل بنانے میں مصروف ہیں علامہ اسدی کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے لوہے اور کنکریٹ سے بنے پل لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بڑے اسپتالوں کے اکثر منصوبے فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کو رکھنے کی جگہ کم پڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بیڈ پر دو مریضوں کا علاج اور اسپتال میں تمام ادوات کا نہ ملنا ایک عام بات ہے حکومت کو چاہئے کہ صحت کے شعبہ میں ہنگامی اصلاحات کی جائیں ، صحت کو دیا جانے والا بجٹ چا رگناہ کیا جانا چاہئے جبکہ پرائیویٹ کلینک بنا کر لوٹنے والوں کا بھی احتساب بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں پر لازم قرار دیا جائے کہ وہ اپنا علاج پاکستان میں ہی کروائیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ اس وقت سرکاری اسپتالوں میں کیا صورتحال ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree