Print this page

 ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کا راہیان کربلا کنونشن برائے انٹراپارٹی الیکشن صوبائی صدر 8 جنوری کو منعقد ہوگا، ملک اقرار حسین

26 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سینٹرل پنجاب کا راہیان کربلا کنونشن برائے انٹراپارٹی الیکشن صوبائی صدر 8 جنوری کو منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے آرگنائزر ملک اقرار حسین کے مطابق ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس بروز اتوار 8 جنوری کا صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے تنظیمی اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ مرکزی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے، اراکین صوبائی شوریٰ خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی صدر کا انتخاب عمل میں لائیںگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree