Print this page

حضرت امام علی علیہ السلام نے ہمیں ظالم سے بیزاری اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا ہے، علامہ سید علی اکبر کاظمی

08 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے باغبانپورہ لاہور میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء میں مقامی تنظیمی اور غیر تنظیمی افراد کی شرکت ۔علامہ صاحب نے سیرت معصومین علیھم السلام پر روشنی ڈالی اور حضرت امام علی علیہ السلام کی تعلیمات کو بیان کیا ۔ صوبائی صدر پنجاب نے  تاکید کی کہ مومنین کو چاہیئے وہ نہج البلاغہ کا مطالعہ کریں ،صحیفہ سجادیہ کو پڑھیں اور کتاب سیرت امام علی علیہ السلام کو گھروں میں پڑھنے کا رواج دیں ۔ ماہ مبارک رمضان میں قرآن مجید کی تفسیر کا مطالعہ کریں ،آیات الہی میں غور وفکر کریں ۔ یہی سیرت معصومین علیھم السلام ہے اور حضرت امام علی علیہ السلام نے بھی اسی کی تاکید فرمائی ہے ۔ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کا دامن پکڑ کر رکھیں ۔ جہاں عزاداری کی محافل منعقد کرتے ہیں وہیں قرآن مجید کو بھی اتنی ہی اہمیت دیں ۔ علامہ صاث نے مولا امام علی علیہ السلام کی مظلومیت کو بھی بیان کیا اور مولا کی مظلومیت کے مصائب بیان کیے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree