Print this page

صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبرکاظمی کی سرگودھا میں پرنسپل دارلعلوم محمدیہ علامہ ملک نصیر حسین سے ملاقات

08 اپریل 2024

وحدت نیوز(سرگودھا) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارلعلوم محمدیہ سرگودھا کی دعوت پر سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں انہوں۔ نے ان سے خصوصی ملاقات کی اور سرگودھا کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

 اس وزٹ میں  علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری بھی صوبائی صدر پنجاب کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں سرگودھا میں تنظیمی پیشرفت اور فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور اس  حوالے سے مشاورت بھی کی گئی اس ملاقات میں سرگودھا کی سماجی شخصیت برادر علی شجاعت بھی موجود تھے ۔  ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree