Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی کی ضلع جھنگ کے معروف عزادار اور سماجی کارکن سید رہبر حسنین شاہ کاظمی کے فرزند سید علی جون کاظمی کی عیادت

20 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اتفاق ہسپتال لاہور میں زیر علاج ضلع جھنگ کے معروف عزادار اور سماجی کارکن سید رہبر حسنین شاہ کاظمی کے فرزند سید علی جون کاظمی کی عیادت کی۔

 علی جون کوکچھ روز قبل اچانک طبعیت ناساز ہونے پر پہلے جھنگ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے اتفاق ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے ۔

سید علی جون ایک پرجوش انقلابی جوان جو خط ولایت کا پیرو ہونے کے ساتھ علاقے میں جوانوں کی تربیت کے حوالے سے بہت فعال ہے ۔

علامہ صاحب نے اس نوجوان کے لئے جلد صحتیابی کی دعا فرمائی ۔ مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری اور جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree