Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب کی ذاکر اہل بیتؑ عمران حیدر گل سے ملاقات ، والد کے انتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی

20 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ذاکر اہلبیت ؑ عمران حیدر گل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree