Print this page

علامہ ظہیرالحسن کربلائی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کی لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت

31 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)علامہ ظہیر الحسن کربلائی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام (لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس) ملک بھر کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت ،اجلاس جمعیت علمائے پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر کی زیر صدارت اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی نظامت میں منعقدہ ہوا۔علامہ ظہیر کربلائی کی سربراہی میں وفد میں برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی بھی شامل تھے ۔ تمام جماعتوں کے سربراہوں نے خطابات کیے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ظہیر کربلائی نے خطاب کیااور مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree