Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی چوہدری سہیل احمد چٹھہ کی زوجہ محترمہ کےانتقال پرتعزیت و فاتحہ خوانی

31 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(گجرانوالہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی  نے اپنے وفد کے ہمراہ چوہدری سہیل احمد چٹھہ یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان یونین کونسل کوٹ بھاگا ضلع وزیر آباد کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی برادر سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم، برادر سید منتظر مھدی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،صوبائی آفس سیکریٹری مولانا ظہیر کربلائی، سید مشر زیدی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع گوجرانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چوھدری سہیل احمد اور ان کی فیملی ممبران نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ چوھدری سہیل احمد کے ڈیرے پر کافی دیر تک علمی محفل منعقد ہوئی جہاں انہوں کہا کہ ہم سب قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کی با بصیرت قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور ہمیشہ ان کے دعا گو ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree