پارا چنار کی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے وہی ہاتھ ہیں جو اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،ان شاءاللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،علامہ سید علی اکبر کاظمی

08 مئی 2023

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے فیصل آباد ڈویژن کے وزٹ کے دوران مجلس وحدت کے رہنمائوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک سرکاری اسکول میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے امتحانی ڈیوٹی پر مامور 7 اساتذہ سمیت 8 افراد کوبے دردی سے قتل کردیا۔واقعے کے خلاف احتجاج تعلیمی ادارے بندکردئے گئے اور امتحان ملتوی کردیے گئے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرصوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔  تری منگل سرکاری ہائی ا سکول میں نامعلوم افراد نے اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ :یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عالمی دہشت گردوں کی سرپرستی کرنےوالے پاکستان میں پھر سے دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں ۔پارا چنار کی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے وہی ہاتھ ہیں جو اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان شاءاللہ۔وہ فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کے ہمراہ (جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، جناب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ، جناب مظہر حسین جعفری ودیگران) کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ہمیں دشمن کا آلہ کار بننے کی بجائے،ملت پاکستان اور وطن عزیز کے خلاف ہونے والی تمام ناپاک سازشوں اورمذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے ۔ ہم پاراچنارمیں دہشت گردی اوروزیرستان میں پاک فوج کے خلاف ان تمام وقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اور شہداء کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree