Print this page

اعتکاف ایک ایسا عمل جس سے انسان کے اندر معرفت الہی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک سے انس اور تقوی الہی پیدا ہوتا ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

19 اپریل 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)اعتکاف ایک ایسا عمل جس سے انسان کے اندر معرفت الہی کے ساتھ ساتھ  قرآن پاک سے انس اور تقوی الہی پیدا ہوتا ہے ۔ معتکف انسان صرف اور صرف قرب الہی کا خواستار بن جاتا ہے ۔ دنیا کی ہر چیز سے کنارہ کش ہوکر صرف رضائے الہی کی خاطر اپنے آپ کو وقف کر لیتا ہے ۔ کہ اب ہم نے تیرے گھر آکر پناہ لی ہے تو ہمارے ظاہری اور باطنی دشمنوں سے ہمیں بچالے ۔ معتکف انسان نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو گناہوں کی دلدل سے بچاتا ہے ۔ اور آلودہ ہونے سے پرہیز کرتا ہے ۔اعتکاف انسان کی زندگی میں استقلال ،بلند ہمت اور ارادے کی پختگی پیدا کرتا ہے ۔

 اسلام آباد کی جامع مسجد (اثناعشری جی 6/2 ) میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھے معتکفین سے علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا خطاب کیااور درس اخلاق دیا۔ معتکف جوانوں نے سید علی اکبر کاظمی سے درخواست کی کہ ہمیں بیشتر وقت دیں تاکہ ہم آپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرسکیں ۔ آقائے سید علی اکبر کاظمی نے جوانوں سے کہا جتنا ہوسکا پوری کوشش کروں گا کہ آپ کو ناامید نہ کروں ۔ آپ جوان قرآن کو ملکر پڑھیں ۔ ترجمہ پڑھیں ۔ تفسیر کا مطالعہ کریں ۔ اور فقہی احکام عملی صورت میں سیکھنے کی کوشش کریں ۔ سیرت کی کتاب ہمارے آئمہ اور ان کی سیاسی جدوجہد کا مطالعہ کریں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree