Print this page

صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی دورہ گوجرانوالہ ،مجلس عزا سے خطاب،تنظیمی عہدیداران سے ملاقات

09 اپریل 2023

وحدت نیوز( وزیر آباد )علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے وزیر آباد کوٹ جعفر کے معروف سادات فیملی ممبر جری عباس کے جوان سال بھائی کی حادثاتی  وفات کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس ترحیم میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی اور لوگوں سے خطاب کیا ۔ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی برادران کی بھی اس مجلس ترحیم میں شرکت ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے مسئول برادرسید منتظر ،صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب برادر چوہدری حاجی مشتاق ورک ،ضلع گوجرانوالہ کے ضلعی صدر برادر مبشر رضوی بھی اسی مجلس ترحیم میں پہلے سے موجود تھے ۔

مجلس ترحیم میں شرکت کے بعد تنظیمی برادران کے ساتھ ایک مختصر نشست ہوئی ۔ صوبائی صدر نے کہا کہ عنقریب میں گوجرانوالہ ڈویژن کا وزٹ کروں گا ان شاءاللہ ۔ گوجرانوالہ میں ماہ شوال میں عزاداری کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تنظیمی برادران نے صوبائی صدر کو بریف کیا ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے علاقے میں تنظیمی ورک پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ آپس میں ہم آہنگی کے ساتھ امور کو انجام دیں ۔ اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree