Print this page

صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ جہلم، بانیان مجالس وجلوس کو تحفظ حقوق تشیع کانفرنس میں شرکت کی دعوت

10 مارچ 2023

وحدت نیوز(جہلم )تحفظ حقوق تشیع کانفرنس کے حوالے سے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کا ضلعی کابینہ سمیت ضلع جہلم کا دورہ، علاقے کےمعروف بانیان مجالس سے ملاقاتیں اور کانفرنس میںشرکت کی دعوت ۔اس موقع پہ انجمن حسینیہ مسجد و امامبارگاہ سید حسین کے سرپرست سید صابر نقوی ، سینئیر تنظیمی و مذہبی شخصیت اور انجمن امامیہ ہڈالہ سیداں کے عہدیدار سید نجم الحسن رضوی اور بانی عشرہ محرم چک عبدالخالق سید سجاد حیدر جعفری سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ضلعی نائب صدر سید وسیم نقوی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مجاہدحسین میر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree