Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی اور ایم ڈبلیوایم کے وفد کی عزیز بھٹی ٹاؤن غازی آباد لاہورمیں جشن انوار شعبانیہ میں شرکت

06 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں عزیز بھٹی ٹاؤن غازی آباد میں جشن انوار شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل جشن میں شرکت ۔ جشن کا اہتمام غازی آباد  کی مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا جسمیں ذاکرین عظام  اور علمائے کرام کو مدعو کیا گیا تھا ۔  ملک کے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اس جشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی فرمایا ۔

سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔علامہ سید حسن رضا ہمدانی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ شریک تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree