Print this page

صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی ولنشیا ٹاؤن لاہورمیں جشن انوار شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں شرکت

06 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ولنشیا ٹاؤن میں جشن انوار شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں شرکت ۔ مشاعرہ کا اہتمام ولنشیا ٹاؤن کی مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا جسمیں ملک بھر سے معروف  شعراء کرام اور علمائے کرام کو مدعو کیا گیا تھا ۔ کراچی ملک کے معروف عالم دین اور معروف شاعر علامہ سید حسن ظفر نقوی اس محفل مشاعرہ میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔ دیگر شعراء نے بھی اس مشاعرے میں شرکت کی ۔ سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔لاہور بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree