Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی دربار بی بی پاک دامن ؒ پر منعقدہ جشن میلاد معصومینؑ میں شرکت

24 فروری 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدرکی بی بی پاکدامن کے مسافرخانہ جو عزاداری اور جشن کی محافل کے لئے معروف ہے میں جشن میلاد معصومین (ع) میں شرکت جشن کے آخر میں اختتامی دعا کرائی اور سب بانیان اور عزاداروں نے ملکر جشن معصومین علیہم السلام کا کیک کاٹا ۔

 اس جشن میں شوکت رضا شوکت ، علی عباس ، اور ذاکر اہلبیت (ع) منتظر مھدی نے آئمہ طاہرین کی شان میں قصائد پڑھے جس کو لوگوں نے بڑا سراہا۔جشن کے اختتام پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے بی بی پاک دامن کے مزار پر جا کر حاضری دی اور زیارت پڑی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree