Print this page

صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی سعودی عرب میں علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

11 فروری 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے سعودی عرب میں علامہ ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس معاملے پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اُن کی رہائی کو یقینی بنائے۔

 علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدسات سبھی کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا عقیدت و احترام کا اظہار کفر ہے نہ ہی گناہ۔ اِس لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناظر عباس تقوی کو فوری طور پر رہا کرائیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree