Print this page

ایم ڈبلیوایم اور مدرسہ فاطمیہ کے زیر اہتمام طلباء کیلئے منعقدہ ونٹر کیمپ اختتام پذیر

03 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)علی پور اسلام آباد میں جوانوں کےلئے ونٹر کیمپ اختتام پزیر ونٹر کمیپ میں دینی معارف اور ورزش کے حوالے سے خصوصی رہنمائی کی گئی۔اور جوانوں میں مطالعہ کی سنت کے فروغ کےلئے مختلف اہم کتابوں کا تعارف کروایا گیا۔یہ کیمپ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علی پور یونٹ اور مدرسہ فاطمیہ کے زیر اہتمام منعقد کیاگیا۔مختلف کالج یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اس کیمپ کو سراہا اور سالانہ اس کے انعقاد کی درخواست کی۔کیمپ کے آخری میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمدجان حیدری نے شرکاء کا شکریہ ادا اور کتابوں کا ھدیہ پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree